محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی سے سب سے زیادہ 17 کیس سامنے آئے ہیں، ضلع ملیر سے 8، کورنگی سے 7، وسطی اور جنوبی سے 6، کیماڑی سے 3 اور غربی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث دو اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی بخار کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *