ملک کے بالائی حصّے میں مغربی ہواؤں کاسسٹم اثر انداز، غیر متوقع بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی حصّے میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز، غیر متوقع بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی حصّے میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت آج سے 5 مئی تک سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، مٹیاری، سکھر، تھرپاکر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے اتوار کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ملک میں رواں ہفتے 2 مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ 5 مئی سے سندھ پر اثر انداز ہونے والے سسٹم کو بحیرۂ عرب کی نمی سے تقویت ملے گی، آئندہ ہفتے میں سندھ میں مزید بارشیں نظر آرہی ہیں، کراچی میں بھی یہ سسٹم کہیں کہیں بارش برسا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کی شدت اور بارش کی درست پیشگوئی 5 مئی کے بعد کی جاسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مئی سندھ میں عام طور پر خشک گزرتا ہے اس لیے رواں ماہ میں سندھ میں ہونے والی بارش غیر معمولی موسمی سرگرمی ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *