شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا امریکی صدر کا فیصلہ قابل تعریف ہے:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا امریکی صدر کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

خیلج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جی سی سی امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد سخت اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ پابندیاں گزشتہ برس اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نافذ تھیں۔

انہوں نے یہ بیان ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *