ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
اس شاندار کاکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
سفیان مقیم تین درجے تنزلی سے چودہویں نمبر پر چلے گئے۔
شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی پاکر اٹھائیسویں پوزیشن پر آگئے۔
بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان 31 درجے چھلانگ لگاکر چوبیسویں پوزیشن پر آگئے۔