آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔

شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Check Also

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *