معرکہ حق میں جگ ہنسائی کے باوجود بھارت کی آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع

معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں اور اس نے آپریشن سندور ٹو کا اشارہ دے دیا۔

آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔

بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ ؛ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔

بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ؛ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *