راولپنڈی ٹیسٹ، خراب روشنی کے باعث کھیل ختم، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف 5وکٹوں پر281رنزبنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب روشنی کے باعث جلد ختم ہوگیا، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔

اوپنر طیب عارف اور محمد طحہٰ دونوں نے ڈیبیو میں نصف سنچریاں بنائیں جبکہ کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے بھی نصف سنچری اسکور کیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز، دوسری وکٹ 90 رنز، تیسری وکٹ 159رنز، چوتھی وکٹ 227 رنز اور پانچویں وکٹ 253 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔

اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا کر ملن رتنائیکے کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر محمد طیب عارف 57 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ محمد طحہٰ 51 رنز اور سلمان علی آغا 16 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا ٹیم

پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔

سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔

Check Also

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مساجد کے اندر چھپایا گیا فتنۃ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *