مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے: ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای

ایرانی رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ایرانی صدر اور کابینہ سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیلی ریاست شرمناک جرائم کر رہی ہے۔

رہبر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ مسلم ممالک جو اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ سفارتی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔

Check Also

سرکاری اسکیم کے تحت حج  کے خواہشمندوں کیلیے اہم اعلان؛ کل آخری دن

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *