بھارت کی رسوائی پر عامر جمال کی کمنٹری وائرل

پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے دلچسپ کمنٹری کرکے بھارت کا مذاق بناڈالا۔

رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کیلئے مودی سرکاری اور گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

انتہا پسند نریندر مودی کے جنگی جنون نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کروادیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی غلط رپورٹنگ پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت کی اس جنگ ہنسائی پر بھارت کے اندر سے بھی باشعور عوام آواز اٹھا رہے ہیں تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے مختلف انداز اپناتے ہوئے انسٹاگرام پر دلچسپ کمنڑی شیئر کی ہے۔

عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ “پاور پلے کا اسکور زیرو۔۔۔ سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ۔۔ دس اوورز میں میچ منسوخ”۔۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘پاکستانیوں شاہینوں کا غلبہ واضح دکھ رہا ہے کہ ہر میچ فکس نہیں ہوتا’۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے دلچسپ کمنٹری کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یہ تاریخی جملہ بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ “پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی”۔

Check Also

بی پی ایل بدعنوانی کا گڑھ بن گئی، اسپاٹ فکسنگ کے 140 مبینہ واقعات رپورٹ

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اسپاٹ فکسنگ کی لپیٹ میں آگئی، 5 سیزنز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *