خاتون شوہر کے انتقام میں اندھی ہوگئی نابالغ لڑکوں سے جنسی تعلق بنانے شروع کردئے

نیویارک (پبلک پوسٹ اسپیشل رپورٹ) امریکا میں 38 سالہ خاتون کو 2 نابالغ لڑکوں کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں مبینہ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر پیر کے روز باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو بچوں کی ماں اس خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی چل رہی تھی اور ازدواجی جھگڑوں کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ اسی دوران ہوٹل کے ہاٹ ٹب میں اس کی ملاقات دو 15 سالہ لڑکوں سے ہوئی۔ گفتگو کے دوران خاتون نے اپنی ذاتی پریشانیاں بتائیں اور بعدازاں اسنیپ چیٹ پر بھی ان لڑکوں سے رابطہ برقرار رکھا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے جان بوجھ کر جنسی نوعیت کی باتیں شروع کیں اور ان لڑکوں کے کمرے میں جا پہنچی۔ وہاں اس نے نابالغ لڑکوں سے تعلق قائم کیا، جبکہ ان کا ایک اور کم عمر دوست یہ سب دیکھتا رہا جس نے تعلق قائم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاتون کو جانے کے لیے کہا۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے بعدازاں ان لڑکوں سے کھیل کے میدان میں بھی ملاقات کی اور مزید پیغامات بھیجے جس پر متاثرہ لڑکوں کے والدین نے معاملہ حکام تک پہنچا دیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ نابالغوں سے اس نوعیت کا تعلق نہ صرف جرم ہے بلکہ سخت قانونی کارروائی کا متقاضی بھی ہے۔

Check Also

غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کرا دوں گا؛ قکا کمانڈرز سے خطاب میں حماس کو دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *