شہرِ قائد کے لیے خوش خبری: 22سال بعد پانی  کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔

22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ حب کینال ون کا 5 کلومیٹر ٹکڑا ازسرنو بحال کردیا گیا ہے، جس کی مکمل بحالی پر ساڑھے 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *