ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز:آج رات پاکستانی تھیٹر پلے ’فلرٹس‘ پیش کیا جائے گا

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی آرٹس کونسل میں 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز ہے۔

جیو اور جنگ گروپ کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیے گئے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج ایک تھیٹر، ایک اوپیرا اور ایک مفت فلم اسکرین لگائی جائے گی۔

شام 4 بجے Nordic Eorope Spotlight کی جانب سے ایک مفت اسکریننگ لگائی جائے گی۔ شام 7 بجے یورپی گلوکارہ اوپیرا پیش کریں گی۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آج پانچویں روز رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر پلے ’فلرٹس‘ پیش کیا جائے گا۔

Check Also

مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *