افغانستان زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز، ہزاروں گھر تباہ 

افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ حالیہ برسوں میں افغانستان میں آنے والا سب سے تباہ کن زلزلہ قرار دیا جارہا ہے، جس نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر امداد کی فوری ضرورت ہے۔

Check Also

ایران امریکا مذاکرات کی اطلاعات،عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت رحجانات

اسلام آباد : ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *