اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار

لاہور(پبلک پوسٹ)اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔

ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق لڑکی شادی شدہ ہے، جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی۔ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے۔

لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج ہے، جس پر میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا گیا ہے۔ ملزمان شہزاد اور مصباح کو کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *