32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر اور فوٹوگرافر چل بسے

دبئی میں مقیم مشہور بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انونے سود کے اہلِ خانہ نے یہ افسوسناک خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خاندان اس سانحے کے دوران پرائیویسی کا خواہاں ہے اور مداحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اہلِ خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم، اہلِ خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ انونے سود بھارت کے نمایاں ٹریول کنٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہوتے تھے، ان کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ یوٹیوب پر 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے، وہ اپنی دلکش فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور کہانی سنانے کے منفرد انداز کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔

انونے سود کو تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ 2026:میزبان امریکا کا پیراگوئے کو شکست دے کر مہم کا شاندار آغاز

فیفا ورلڈکپ 2026 میں میزبان امریکا نے پیراگوئے کو شکست دے کر مہم کا شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *