فیصل آباد میں مونگ پھلی کھانے سے منع کرنے پر فائرنگ،ریڑھی بان جاں بحق، بھائی زخمی

فیصل آباد میں پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر ایک گاہک نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ریڑھی بان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر بغیر پیسے دیے ریڑھی سے مونگ پھلی اٹھا کر کھائی۔ مونگ پھلی فروش کی جانب سے منع کیے جانے پر ملزم طیش میں آ گیا اور اس نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریڑھی بان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد مقتول کے ورثا نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Check Also

بنوں:فورسز کے قافلے پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نےا پنے قافلے پر حملے کو ناکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *