نئے سال کے آغاز پر پی ایس ایکس کی اونچی اڑان، ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے آغاز اور کاروباری ہفتے کے چوتھے دن زبردست تیزی کے باعث نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1892پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 946 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 8 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Check Also

رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *