ورلڈ بینک کے اعتراضات دور،کےفور منصوبے کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع

کےفور منصوبے کے تعمیراتی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا، واٹر کارپوریشن نے ورلڈ بینک کے اعتراضات دور کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے ماحولیاتی خدشات اور حفاظتی اقدامات پر اعتراضات اٹھائے تھے، یونیورسٹی روڈ پر کےفور آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا تھا، ورلڈ بینک اعتراضات اور روٹ تبدیلی کے باعث منصوبہ عارضی طور پر معطل ہوا۔

کےفور آگمینٹیشن کا آغاز کرکے 10 نومبر کو ہدف مقرر کیا گیا تھا، اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلو میٹر لائنیں بچھنی تھیں، ذرائع کے مطابق منصوبے کا صرف 10 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزائن تبدیلی کے بعد ایک ٹریک پر لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کےفور منصوبے میں بڑی قطر کی پانی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں۔

Check Also

قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم

لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *