مستقبل کا اسمارٹ روبوٹ،جو دو اور چار ٹانگوں میں تبدیل ہو کر سفر آسان بناتا ہے

چینی کمپنی Unitree Robotics نے ایک نیا انسانی طرز کا روبوٹ متعارف کرا دیا ہے جو دو اور چار ٹانگوں والے موڈ میں تبدیل ہوکر لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا GD-01 نامی روبوٹ مستقبل کی ٹیکنالوجی کا منفرد نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ روبوٹ عام حالت میں دو ٹانگوں پر چلتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر خود کو چار ٹانگوں والے انداز میں تبدیل کرکے تیز رفتاری سے دوڑ بھی سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس روبوٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایک شخص اس کے اندر موجود کاک پٹ میں بیٹھ کر سفر کرسکتا ہے۔ روبوٹ نہ صرف چلنے اور دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اپنے مضبوط بازوؤں کی مدد سے بھاری اشیا اٹھانے اور دیواریں گرانے جیسے کام بھی انجام دے سکتا ہے۔

GD-01 کا وزن تقریباً 500 کلوگرام بتایا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 39 لاکھ یوآن مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو دو اور چار ٹانگوں کے درمیان تبدیلی کرتے ہوئے انسانی سواری کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے ایک کم قیمت انسانی روبوٹ R1 بھی متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت تقریباً 6 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ امریکی اور یورپی کمپنیوں کے مہنگے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ سستا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

Check Also

تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ وجے کا بڑا فیصلہ، 700 سے زائد شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اور سابق فلمی سپر اسٹار جوزف وجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *