سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(پبلک پوسٹ)سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، آج بھی اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 58 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 198ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 40ہزار 900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار 972روپے بڑھ کر 3لاکھ 78ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *