ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل، اہم اعلان کردیا

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔

عروب جتوئی نے یہ بھی کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمات کا سامنا کررہے اور دو روز قبل اُنہیں تین ماہ بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *