کراچی: گھر میں گھس کر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق،ملزمان گولی کا خول ساتھ لے گئے

کراچی میں ابراہیم حیدری نئی آبادی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوتے وقت گولی کا خول بھی لے گئے۔

فائرنگ کے وقت مقتول کی بیوی بھی گھر میں موجود تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

وزن پر تنقید سے دل برداشتہ وینا ملک لائیو شو کے دوران رو پڑیں، میک اپ بھی اتار دیا

اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *