سٹی کونسل اجلاس میں نیپا سانحہ پربات سے روکنے پر اپوزیشن کامیئر کراچی پر سخت احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ہونے والے سٹی کونسل اجلاس میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی

جب انہوں نے اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈوکیٹ کو نیپا سانحہ پر گفتگو کرنے سے روک دیا۔

اس اقدام پر اپوزیشن نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترجمان اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اجلاس کو ایڈمنسٹریٹر کی طرح چلانا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

ان کے مطابق مرتضیٰ وہاب کو شہر کے بچوں کی اموات پر افسوس تک نہیں اور وہ ’’وڈیروں کا چہرہ‘‘ بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جس سے شہر ایک ’’مقبوضہ‘‘ شہر کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر آمرانہ طرزِ سیاست اپنائی جا رہی ہے، جبکہ شہری مسائل پر بات کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Check Also

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *