سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 9345 روپے کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں پہلی بار دس گرام سونے کے نرخ ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں، قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا بلند ترین سطح 5097 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 627 روپے بڑھنے سے قیمت 11428 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *