کراچی:کھڑی گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایدھی قبرستان روڈ پر کھڑی کار سے نوجوان کی لاش ملی ہے، متوفی کے سر پر گولی آر پار ہونے کا زخم پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ہاتھ میں پکڑا پستول بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ اسکی شناخت شادمان ٹاؤن کے رہائشی سعد قاضی کے نام سے ہوئی ہے۔

متوفی کی گاڑی پر گولیوں کے تین نشان بھی ہیں، مرنے والے نوجوان کے پاس مہنگا پستول موجود تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سعد نجی کمپنی کا ملازم تھا، گاڑی بھی نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ اور پولیس ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ رات 8 بجے کے قریب پیش آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Check Also

آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش،ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *