ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات؛ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔

کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے،کسٹمز سپاہی زخمی

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے میں کسٹمز سپاہی زخمی ہوگیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *