سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 177 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی:کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو حتمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *