جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت، جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز ہو گیا۔
جناح ہسپتال لاہور میں گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس کے بعد پہلا ٹرانسپلانٹ مکمل ہو گیا۔

23 سالہ مریض عرفان کو خالہ نے گردہ عطیہ کیا، مریض اور عطیہ دہندہ دونوں کی حالت تسلی بخش ہے اور تیزی سے صحت یابی جاری ہے۔

یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل ہونے پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *