زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی:اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ سرکاری ذخائر کا حجم 30 جنوری کو 16 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 21 ارب 33 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Check Also

کراچی میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،بجری کی آڑ میں چھپائی گئی 5ٹن چھالیہ اور300 کلو بھارتی ساختہ گٹکا برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے خفیہ اطلاع پر شان چورنگی کے قریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *