ندا یاسر نے بچوں کوسوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتا دی

معروف مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بڑے بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں نہیں کرتی اور اس کی ایک اہم وجہ ٹرولنگ ہے۔

ندا یاسر گزشتہ تقریباً 19 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 24 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی اہلیہ ہیں اور ان کا خوش گوار خاندانی حلقہ بھی مداحوں میں مقبول ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بڑے بچوں کی تصاویر شیئر کرنا کیوں بند کر دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ہمارے بچے ٹین ایج میں داخل ہوئے تو ہم نے ایک موقع پر خاندانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، بچوں نے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جس کے بعد لوگوں نے منفی تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے اور یاسر کے لیے ٹرولنگ ہمارے کام کا حصہ ہے، لیکن ہمارے بچوں کے لیے ایسا نہیں ہونا چاہیے، وہ اس سے دل برداشتہ ہو گئے تھے، تب مجھے احساس ہوا کہ وہ ابھی سوشل میڈیا کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے ہم نے ان کی تصاویر پوسٹ کرنا بند کر دیں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا بالاج ابھی کم عمر ہے اور اسے ٹرولنگ کا اندازہ نہیں، اگرچہ اس کے لمبے بالوں پر تنقید ہوئی تھی جس کے بعد اس نے بال کٹوا لیے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرا بڑا بیٹا فلم میکنگ میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس وقت فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

Check Also

بانئ پی ٹی آئی نے میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا:مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے میرے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *