موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے کیا جائے گا، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری کو صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔

ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کاغذات اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ اقدام تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر لاگو ہوگا، جن میں عام بائکس، بائیکیا سروس، ہیوی بائکس اور دیگر تمام موٹر سائیکلز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہر بھر میں 13 مختلف پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایم ٹیگ مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے، حکام نے واضح کیا ہے کہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری رہے گا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

Check Also

رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *