کراچی، لوٹ مار کی متعدد وارداتیںکرنے والے ڈکیت باپ بیٹا گرفتار

کراچی:شہر قائد میں لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں معروف سپراسٹورکے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ دوران کارروائی 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موقع پرگرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان سگے باپ بیٹے ہیں، جن کی شناخت اشرف عرف پپو اور بیٹے کی شناخت شہزاد کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار باپ بیٹے نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتارملزم اشرف عرف پپو عادی جرائم پیشہ ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جب کہ ملزمان ماضی میں منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اور کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں۔

Check Also

کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

کراچی:کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *