بنگلادیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

بنگلادیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ کل (جمعرات 19 فروری) پہلا روزہ ہوگا۔

بھارتی شہر الہ آباد میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

Check Also

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم سے باہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *