پاک فضائیہ کی کابل، پکتیا اور قندھار میں رات گئے بمباری، طالبان نے تصدیق کردی

کابل: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل، پکتیا اور قندھار میں بمباری کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حملے کی نوعیت اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پکتیا میں طالبان کے منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی۔ اسی طرح قندھار میں بھی رات گئے فضائی سرگرمی دیکھی گئی۔

کچھ افغان میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ رات 12 بجے کے بعد قندھار کی فضاؤں میں ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ذریعے نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Check Also

روس نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

ماسکو: روس نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار جھڑپیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *