کراچی: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی

کراچی:منگھوپیر رمضان گوٹھ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی ہوگئیں۔

شہر قائد میں آوارہ کتوں کے خلاف متعلقہ اداروں کی جانب سے موثراقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہونے لگا ہے۔

منگھو پیر رمضان گوٹھ کے قریب کتوں نے 2 کمسن بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے دونوں بچیاں زخمی ہوگئیں۔، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی بچوں کی شناخت 3 سالہ جمیلہ اور 8 سالہ حنا کے ناموں سے کی گئی، دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

Check Also

وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *