نوری آباد: ایس ڈی پولیو کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع،فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی،

ایس ڈی پولیو کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی،

ریسکیو 1122 کے فائر وہیکل، ایف ڈبلیو او (FWO) کے فائر وہیکل اور کمپنی کے اپنے فائر وہیکل موقع پر موجود ہیں، آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں

چار فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، تقریباً 50 فیصد آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، آگ کی شدت میں واضح کمی، مکمل طور پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں

گودام میں ادویات سازی میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ بجھانے میں دشواری، فوم کا استعمال بھی کیا جارہا ہے تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جاسکے،

Check Also

منشیات ڈیلر انمول پنکی کی مقدمات سے بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو چیلنج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *