ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا، خطرہ ختم کر رہے ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد امریکی عوام کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے، ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کررہے ہیں، ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، کچھ دیر قبل ایران پر بڑا فوجی حملہ کیا، ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا تھا۔

واضح رہےکہ اب سےکچھ دیرپہلےامریکا اوراسرائیل کی جانب سےایران پرمشترکہ حملہ کردیا گیا، دارالحکومت تہران پرفضا اورسمندرسےمیزائل داغےگئے،صدارتی محل اور خامنہ کی رہائشگاہ کے قریب7 میزائل گرے۔

Check Also

بالی ووڈ میں بڑے اداکار سپورٹنگ کاسٹ کیساتھ ریہرسل بھی پسند نہیں کرتے، راجیش کمار

بھارتی فلم اور ٹیلی وژن سے وابستہ اداکار راجیش کمار نے بالی ووڈ میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *