پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔

چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں آپ نے موجود رہنا ہے۔

عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔

Check Also

آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشندھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے

باغ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *