کراچی میں تاجر سے ڈاکوؤں نے 18 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی، موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی لے لیا

کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر سکس بی میں پیر کی شام مقامی تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے تاجر محمد میمن کو روک کر اسلحے کے زور پر ان سے 18 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

ملزمان واردات کے دوران تاجر کی سال 2025 ماڈل کی 125 موٹرسائیکل اور دو موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت تاجر کو خوفزدہ کرنے کے لیے دو فائر بھی کیے اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ تاجر نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ تاہم تھانے سے رابطہ کرنے پر پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

پیٹرول پر 153 اور ڈیزل پر 116 روپےکے بھاری ٹیکسز اور مارجنز لیے جانے کا انکشاف

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *