رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے، ایمان کا جذباتی ردعمل

پاکستان کے معروف اور متنازع فیملی ولاگر رجب بٹ نے اپنی بیوی ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

رجب بٹ اپنی وی لاگنگ اور اکثر ساتھی یوٹیوبرز کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی شاہانہ انداز میں ہونے والی شادی میں ابتدا سے ہی دراڑیں نمایاں تھیں، کیونکہ وہ شادی کے فوری بعد اپنے قانونی معاملات اور بیرون ملک دوروں میں مصروف رہے، جبکہ ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ حمل کی حالت میں تنہا پاکستان میں موجود تھیں۔

ایمان فاطمہ ایک خاموش مزاج لڑکی ہیں، جو کبھی کبھار رجب کے فیملی ولاگز میں نظر آتی تھیں۔ چند ماہ قبل انہوں نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کو جنم دیا۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے سے صرف ایک یا دو بار ملے ہیں اور اب وہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

رجب بٹ نے اب رسمی طور پر ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔ طلاق کے کاغذات موصول ہونے پر ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں یہ توقع تھی، لیکن انہوں نے سوال بھی کیا کہ ان یا ان کے بیٹے نے کس جرم کی وجہ سے یہ سزا پائی۔

ایمان نے اپنی اسٹوری میں لکھا، ’میں اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش رہی، لیکن پہلے پوڈ کاسٹ میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور اب یہ قانونی نوٹس۔۔۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میرا اور میرے بیٹے کا کیا قصور ہے؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن ماہِ رمضان کے تقدس کے پیش نظر وہ فی الحال خاموش ہیں۔

اس خبر کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے راجب بٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔ ایک صارف نے لکھا، ”یہ بچے کے بعد طلاق دینے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، کیونکہ رجب زارا ملک کے ساتھ انوالو ہیں۔“


ایک اور صارف نے کہا، ”ایمان نے اسے معاف کیا جب وہ پکڑا گیا، لیکن رجب نے شادی بچانے کا ارادہ کبھی نہیں کیا۔“

کسی نے لکھا، ”رمضان میں طلاق کے نوٹس بھیجنا رجب اور ان کی ماں و بہن کی شدت پسندی ظاہر کرتا ہے اور انہیں بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔“

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک گرم بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جہاں مداح اور عام صارفین اس علیحدگی کو رجب بٹ کی جانب سے ایک غیرذمہ دارانہ اور ظالمانہ قدم قرار دے رہے ہیں۔

Check Also

ایک روحانی پیشوا ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں: محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایک روحانی پیشوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *