کراچی سے مبینہ اغواء ہوئی لڑکی گھارو میں قتل، منگیتر گرفتار

گھارو میں قتل کراچی کی رہائشی لڑکی کے بے رحمانہ قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل اس کا اپنا منگیتر نکلا۔

کراچی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی لڑکی کو گھارو میں قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے منگیتر کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی طارق دھاریجو کے مطابق صدر کی رہائشی لڑکی 3 روز سے لاپتہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھارو فلٹر پلانٹ کے قریب سے ملی ہے۔

Check Also

صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟ شرجیل میمن

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمیں صوبوں کی تقسیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *