پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

پشاور : صوبائی دارلحکومت پشاور میں‌ سعودی ایئر لائن کے دفتر کا افتتاح کردیا، جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سعودی سفیر کی خیبرپختونخوا آمد صوبے کے لیے خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ایئرلائن کے دفتر کے قیام سے شہریوں، بالخصوص حج اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

گورنر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے ہر سال ہزاروں افراد حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس لیے پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کا قیام اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے سعودی سفیر سے پشاور میں سعودی قونصل خانہ قائم کرنے کی درخواست بھی کی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مضبوط رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

Check Also

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتارتینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے: ڈی آئی جی ساؤتھ

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر آکاش قتل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *