بھارتی ماہرین نے بھی مودی سرکار کے پاکستان مخلاف پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی

بھارت کے جغرافیائی اور سیاسی ماہرین نے بھی پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے گھڑّے گئے الزامات کو بے نقاب کردیا۔

مودی سرکار کے پہلگام حملے پر پاکستان پر عائد کیے گئے یہ الزامات اتنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں خود بھارتی عوام اسے درست ماننے کو تیار نہیں۔

عوام کے ساتھ ساتھ بھارت کا دانشور طبقہ بھی مودی سرکار کی باتوں پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتی صحافی اورکشمیر امورکی ماہر انورادھا بھسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پہلگام واقعہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی زون میں پیش آیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ جس جگہ لاکھوں فوجی تعینات ہوں وہاں کس طرح دہشت گردی کا کوئی واقعہ اتبنے کھلے عام ہوسکتا ہے۔

معروف صحافی نے یہ سوال بھی اُٹھایا کہ پہلگام حملے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی حملہ آوروں کے نام سامنے آجانا اور پھر ان کے اسکیچ بھی بن جائیں۔ یہ سب عجیب ہے۔

انورادھا بھسین نے کہا کہ جائے وقوعہ سکیورٹی فورسزکو پہنچنے میں وقت لگا پھر اتنی جلدی حملہ آوروں کی شناخت کیسے ہوئی اور اسکیچ بھی بن گئے۔

صحافی اور تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ اب تک کی تحقیقات زیادہ قابل اعتبار نہیں لگتیں۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی امور کے ماہر بھارتی تجزیہ نگار امیتابھ مٹو نے بھی اعتراف کیا کہ پہلگام حملہ انٹیلی جنس ناکامی اور بہت بڑی کوتاہی تھی۔

Check Also

سری لنکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 6 فوجی آفیسرز ہلاک اور 6 زخمی

سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *