اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پیرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کا عمل 15 یوم میں مکمل کریں۔ مقررہ مدت میں عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا کہ سیکشن 19 کے تحت ڈیفالٹر اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جس میں جرمانے، اسکول کی سیلنگ اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

پیرا حکام نے کہا کہ یہ اقدامات والدین اور طلبا کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ تعلیمی معیار اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم اسکولوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اور کسی بھی ادارے کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ریگولیٹری عمل کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔ اور آئندہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *