کراچی: طارق روڈ پر شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی

کراچی میں طارق روڈ پر شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں موجود 2 دکانوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشیش جاری ہیں، بیسمنٹ سے دھواں مشین کے ذریعے باہر نکالا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم دھویں کے باعث دم گھٹنے سے بلال اور سکندر نامی فائر فائٹرز کی حالت غیر ہو گئی۔

Check Also

کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *