ایران جنگ: پاکستان میں ڈیلیوری رائیڈرز کی عید پھیکی پڑ گئی

پاکستان میں عید الفطر کل منائی جائے گی جس کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی بائیک ڈیلیوری رائیڈرز نے پہلے سے ہی کام زیادہ کرنا شروع کر دیا تھا تاکہ عید کے لیے زیادہ سے زیادہ پیسے کما لیے جائیں۔

کراچی میں موجود ڈیلیوری رائیڈرز کا کہنا ہے کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے کے باوجود پیسے کم کما رہے ہیں جس کی وجہ سے عید پر معمولات متاثر ہوں گے جن میں بچوں کے لیے نئے کپڑے وغیرہ کی خریداری بھی شامل ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے پہلے تک 23 سالہ محمد محسن روزانہ تقریباً 1500 روپے کماتا تھا لیکن اب ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتیں 320 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچنے کے بعد محسن کی کمائی تقریباً 1100 روپے رہ گئی ہے۔

محمد محسن کا کہنا ہے کہ اب ایک بہت بڑی رقم پیٹرول میں جاتی ہے۔

ایک اور 26 سالہ رائیڈر حزب اللّٰہ نے کہا کہ ہم نئے کپڑے یا جوتے نہیں خرید سکتے۔

علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اسکولوں کی بندش اور گھر سے کام کرنے کی پالیسیوں نے بھی رائیڈرز کی کمائی پر اثر ڈالا ہے۔

Check Also

موبائل آپریٹرز کو ملک بھر میں مرحلہ وار 5 جی سروسز کے آغاز کی اجازت

پی ٹی اے کی جانب سے سی ایم اوز کو این جی ایم ایس/5G لائسنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *