صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں، تاہم ہم بے بس بھی نہیں۔ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بحیثیت قوم اور پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے تمام اہلیانِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدا کرے نیا سال ملک کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2025 کا سال دفاعِ وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

Check Also

Vinci Spin Casino – Quick‑Hit Slots y Ganancias Instantáneas para el Jugador Moderno

Ganancias Rápidas para el Jugador Moderno Vincispin casino se ha consolidado en un nicho atendiendo …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *