ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی ار) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ اور گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ کر 830 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو 118 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہوا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو الاونسز ،مراعات اور ریوارڈز کی غیر منصفانہ پالیسیوں اور انکے خلاف جاری ملازمین کے احتجاج کے اثرات گہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 963 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ رواں مالی سال کے دس ماہ کیلئے مقرر کردہ 10130 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 830 ارب روپے کم ہیں۔

جبکہ گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 845 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ اپریل 2025 کیلئے مقرر کردہ 963 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 118 ارب روپے کم ہیں۔

Check Also

خفیہ کمانڈ سینٹر سے پاکستانی ایئر چیف نےخود تاریخی فضائی جوابی کارروائی کی ہدایات دیں

مار دو، انہیں مار دو، پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *