بندرگاہِ کراچی پر کارروائی،کیمرون روانہ کنٹینر سے منشیات برآمد

کراچی میں اہم کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق کراچی پورٹ پر ایک کنٹینر کی تلاشی کے دوران 180 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد ہوئی، جسے افریقی ملک کیمرون بھیجا جا رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اسمگلروں نے منشیات کو استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا) کی گانٹھوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاکہ سیکیورٹی چیکنگ سے بچا جا سکے۔

اے این ایف نے منشیات تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی آئس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

Check Also

جامعہ کراچی میں امتحانی بائیکاٹ برقرار،اساتذہ حکومتی یقین دہانیوں سے مطمئن نہ ہو سکے

کراچی: جامعہ کراچی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری امتحانی عمل کے بائیکاٹ کو ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *