مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی ہے لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح چلتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد بیان بازی سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے جو ڈاکو رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں گے انہیں الگ طرح سے ڈیل کیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکوؤں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ سرنڈر کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امن اسی وقت ہوگا جب سندھ اور پنجاب اپنے اپنے علاقوں میں ایک ہی وقت میں کچے کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرے۔ پنجاب اور سندھ کی جانب سے جب کچے کے ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن ہوں گے تو ڈاکووں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اگر کچے کے ڈاکو سرنڈر نہیں کریں گے تو مقابلے میں مارے جائیں گے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت ایکشن لے رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کردیں۔ سینئر صحافی شہید جان محمد کے قاتل مارے گئے ہیں۔

پاک افغان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی شروعات نہیں کرے گا، کوئی ایسا کرے گا تو اختتام ہم کریں گے۔ کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

Check Also

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کے بااثر ملزمان کا ملک سےفرار کا خدشہ، نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *